چنڈی گڑھ،14؍اکتوبر(ایس او نیوزآئی این ایس انڈیا) ایک اسکول میں کلاس XII کے استادپر ریاضی میں کم نمبرلانے پرخبردارکرنے پرحملہ کیاگیاہے۔ایڈیشنل پولیس سپریڈینڈنٹ ہمانشو گرگ نے بتایا کہ 12 اکتوبر کو جب استاد رویندر ایک کلاس میں کاپیاں جانچ رہے تھے تو17 سال کے ایک طالب علم نے ان پر درانتی سے مبینہ طور پر کئی وار کیے۔گرگ نے بتایاکہ اس استاد پر حملہ کا واقعہ کلاس روم میں سی سی ٹی وی کیمروں میں قیدکیاگیاتھا۔استادکے سرپربہت سے زخم ہیں۔ایک اوراستادنے طالب علم کوروکنے کی کوشش کی۔ زخمی استاد کو قریبی ہسپتال لے جایاگیا۔پولیس افسرکے مطابق رویندر نے طالب علم کوکم پوائنٹس لانے پر خبردار کیا کہا تھا کہ وہ جمعہ کو سرپرست وں کے ساتھ میٹنگ اس کے والدین کوان نمبرات کے بارے میں بتا دیں گے۔طالب علم نے خوف سے استادپرحملہ کیا۔پولیس نے حملہ آور طالب علم کو حراست میں لے لیاہے۔اس پر قتل کرنے کی کوشش کرنے کا الزام لگایاگیاہے۔ اس کا دوست اسلحہ کے الزام میں پکڑاگیاہے۔